چنیوٹ میں ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم، شہریوں کو روڈ سیفٹی اقدامات اپنانے کی ہدایت

چنیوٹ میں ٹریفک قوانین کی  آگاہی مہم، شہریوں کو روڈ سیفٹی  اقدامات اپنانے کی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد کی زیرِ نگرانی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے شہریوں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے ۔اس سلسلے میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر سید علی رضا نے پولیس ڈرائیونگ سکول میں شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا، جبکہ بعدازاں آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ضروری عملی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...