پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور ہمیشہ عوام رہی ہے : عاطف رضا خان

پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور ہمیشہ  عوام رہی ہے : عاطف رضا خان

کمالیہ (نمائندہ خصوصی )ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ عاطف رضا خان کھرل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور ہمیشہ عوام، جمہوریت، آئین کی بالادستی اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے حقوق کا تحفظ رہا ہے ۔

 پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو ترجیح دی اور ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لیے عملی جدوجہد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے عوام دوست وژن کو آگے بڑھا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...