جلد ملک میں ترقی کا پہیہ مزید تیز ہو گا : مولانا امجد

جلد ملک میں ترقی کا پہیہ  مزید تیز ہو گا : مولانا امجد

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور مسلم لیگ (ن) علماء و مشائخ ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا امجد نے مدرسہ امیر حمزہ میں قاری حق نواز رحیمی کے ہمراہ پریس کانفرنس اور میڈیا ٹاک سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بیک وقت دو اہم محاذوں پر نبرد آزما ہے ،

ایک طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے جبکہ دوسری جانب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور امن کے لیے پاکستان اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے ، حالات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں اور جلد ملک میں ترقی کا پہیہ مزید تیز رفتاری سے رواں دواں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام جلد دوبارہ حاصل کر لے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...