489-F کے مقدمہ میں ملزم بشارت علی بھنگو بری

489-F کے مقدمہ میں  ملزم بشارت علی بھنگو بری

شورکوٹ (نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ شورکوٹ تہمینہ یاسمین نے مشہور مقدمہ نمبر 30/23 بجرم 489-F تھانہ وریام کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم بشارت علی بھنگو کو مقدمہ سے بری کر دیا۔

مقدمہ کے مطابق قائم بھروانہ کے رہائشی عبدالرشید ولد گوہر علی جٹ نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے 15 لاکھ روپے کے مبینہ فراڈ کے سلسلے میں اسے چیک دیا، جو بینک سے کیش نہ ہو سکا، جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم بشارت علی بھنگو کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم سنا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...