گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں یوم دفاع کی پروقار تقریب

گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں  یوم دفاع کی پروقار تقریب

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) گورنمنٹ گریجویٹ کالج جڑانوالہ میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،

جس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران باقاعدہ پرچم کشائی کی گئی جبکہ یوم دفاع کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محسن مظہر اور کالج کے اساتذہ نے طلباء کو 6 ستمبر کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...