ملز موں کے فرار کی روک تھام، سکیورٹی مؤثر بنانیکا حکم
ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ کی زیرِ صدارت پولیس لائنز میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں جوڈیشل و پولیس حراست سے ملزمان کے فرار کی روک تھام کے لیے سکیورٹی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات، گاردات سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس حراست میں موجود ملزمان کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے ، گارد ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور فرار کے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل و پولیس حراست میں موجود ملزمان کی نقل و حرکت کے دوران سکیورٹی پروٹوکول پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، جبکہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments