لائن لاسز میں کمی اور ریکوری بہتر بنانے کی ہدایات جاری
محکمانہ کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے ، صارفین کو سہولیات دی جائیں
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ایکسین فیسکو جڑانوالہ محمد شعیب کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں لائن لاسز میں کمی، ریکوری میں بہتری اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس ایس ای فیسکو فرسٹ سرکل انجینئر محمد امیر خان کی ہدایت پر منعقد کیا گیا، جس میں تمام متعلقہ سب ڈویژنل آفیسرز اور ریکوری آفیسرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران لائن لاسز، ریکوری، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، آڈٹ پیراز، میٹرز کی سکیننگ سمیت دیگر اہم محکمانہ امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ایکسین فیسکو محمد شعیب نے افسروں کو ہدایت کی کہ محکمانہ کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے اور صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے ریکوری میں اضافہ، لائن لاسز میں کمی کیلئے مؤثر اقدامات کرنے اور صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments