عقیدۂ ختمِ نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے : آزاد علی تبسم
بلوچنی (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 98 آزاد علی تبسم نے یومِ تحفظِ ختمِ نبوت کے موقع پر کہا ہے کہ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی اور لازمی جزو ہے ۔
حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور آپ ﷺ کے بعد کسی نئے نبی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن ہے ، جب 1974ء میں پاکستان کی قومی اسمبلی نے آئین میں دوسری ترمیم منظور کرتے ہوئے قادیانی گروہ کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments