چنیوٹ:ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، سست روی پر ڈپٹی کمشنر برہم
متعلقہ افسروں کو منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ضلع کے مختلف ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا دورہ کرکے جاری کاموں کی پیش رفت، معیار اور طبی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور تعمیراتی کام کے معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز کلینک ہرسہ شیخ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی و انتظامی امور، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے نئی زیرِ تعمیر عمارت کے حوالے سے ایکسین بلڈنگ سے بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ تعمیراتی کام جلد مکمل کرکے عمارت متعلقہ محکمہ کے حوالے کی جائے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔عائشہ رضوان نے محلہ گڑھا چوک ڈھول سکندر میں زیرِ تعمیر پارکنگ پلازہ کا بھی معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کام میں مزید تیزی لانے اور منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ایم او آئی کے ہمراہ جھنگ روڈ کا دورہ بھی کیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ایکسین بلڈنگ محمد عدنان کے ہمراہ جھمرہ روڈ پر زیرِ تعمیر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر اینڈ ہیلتھ آفس کا بھی معائنہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments