مقصدِ آمدِ مصطفی ؐ سیمینار، اتحادِ امت اور دفاعِ پاکستان پر زور
تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، نعت خواں حضرات،سول سوسائٹی کی شرکت
گوجرہ (نمائندہ دنیا ) قرآن و سنہ اسلامک سنٹر گوجرہ کے زیر اہتمام اتحادِ امت اور دفاعِ پاکستان کے تناظر میں ‘‘مقصدِ آمدِ مصطفیٰ ﷺ سیمینار’’ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، نعت خواں حضرات، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیمینار سے امیر جماعت اہل حدیث پنجاب علامہ عبدالوحید روپڑی اور علامہ ناصر مدنی نے خصوصی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کا دفاع اپنی جانوں سے بھی زیادہ مقدم ہے ، جبکہ اتحادِ امت کے لیے اختلافات کے بجائے مشترکات کو نمایاں کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد پوری کائنات کے لیے امن، رحمت اور خیر کا باعث ہے ۔سیمینار کی نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ اس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علما اور نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت چو دھر ی منصور احمد بھنگو نے کی جبکہ چودھری رفیق احمد گجر مہمان خصوصی تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments