پولیس لائنز میں جنرل پریڈ، جوانوں کا شاندار مارچ پاسٹ
جنرل پریڈ کے انعقاد کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے : سی پی او
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل پریڈ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔پریڈ کے دوران ڈی ایس پی نشاط آباد ندیم اقبال نے پولیس کے چاک و چوبند دستے سے سلامی لی۔ جنرل پریڈ میں لائن آفیسر، ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ٹریفک پولیس کے جوانوں نے شرکت کی۔پریڈ کے دوران پولیس جوانوں نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔ اس موقع پر سی پی او تنویر حسین نے کہا کہ جنرل پریڈ کے انعقاد کا مقصد پولیس فورس میں ڈسپلن برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی جسمانی فٹنس، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments