نامعلوم چور گھر کا تالا توڑ کر نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے زیور ، سا مان لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نامعلوم چور گھر کا تالا توڑ کر نقدی اور لاکھوں روپے مالیت طلائی زیورات لے اُڑے ۔
مائی دی جھگی کے رہائشی نے تھانہ سرگودھا روڈ پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دیتے ہوئے موّقف اپنایا کہ اہلخانہ کے ہمراہ گھر کو تالا لگاکر رشتہ داروں کے گھر گیا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم چور گھر میں داخل ہوئے اور سیف الماری کا تالا توڑ کر نقدی اور طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان لے اڑے ۔ جس پر تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments