ایف ڈی اے میں انتظامی امور کی سخت مانیٹرنگ جاری

ایف ڈی اے میں انتظامی امور کی سخت مانیٹرنگ جاری

مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، سٹاف کی حاضری، دفتری نظم و ضبط کا جائزہ لیا گیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) میں اعلیٰ نظم و نسق، دفتری امور میں شفافیت اور شہریوں کو تیز رفتار ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے انتظامی معاملات کی سخت مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے اجلاس میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، سٹاف کی حاضری، دفتری نظم و ضبط اور شہریوں سے متعلق امور پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی و ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن یاسر اعجاز چٹھہ سمیت دیگر افسرا بھی اجلاس میں موجود تھے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے کہا کہ ایف ڈی اے میں شفاف، ذمہ دار اور عوام دوست دفتری نظام کا قیام اولین ترجیح ہے ۔ افسر اور ملازمین اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، فرض شناسی اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیں۔ فرائض سے پہلو تہی، غیر حاضری، دفتری امور میں غیر ضروری تاخیر، اختیارات کے ناجائز استعمال یا کسی بھی قسم کی بددیانتی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قواعد و ضوابط کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔قیصر عباس رند نے افسران کو ہدایت کی کہ دفاتر میں سٹاف کی بروقت حاضری، ڈیوٹی روسٹر، کارکردگی اور دفتری نظم و ضبط کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے ۔ 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...