ضلع ملتان کیلئے 45 الیکٹرک بسیں موصول

ضلع ملتان کیلئے 45 الیکٹرک بسیں موصول

شہر بھر میں 49 بس شیلٹرز کی تعمیر جاری ، 32 مکمل اور 17 زیر تعمیر ،ضلع میں سروس کیلئے پانچ روٹس مقرر، جلد مزید بسیں ملنے کا امکان، دیگر اضلاع میں بھی بس سروس آپریشنلملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں میں الیکٹرک بس منصوبے پر پیشرفت ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری افتخار علی سہو کی زیر صدارت اجلاس ، کمشنرکی الیکٹرک بس سروس بارے بریفنگ

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی سہو کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہواجس میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈویژن میں الیکٹرک بس سروس کے منصوبے ، روٹس، بسوں کی دستیابی اور بس شیلٹرز کی تعمیر سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں الیکٹرک بس سروس کے آغاز کے لیے جاری تیاریوں اور مختلف اضلاع میں منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے بتایا کہ ملتان ضلع کیلئے 45 الیکٹرک بسیں موصول ہوچکی ہیں جبکہ جلد مزید بسیں بھی کا بھی امکان ہے ۔کمشنر نے بتایا کہ ملتان سٹی میں الیکٹرک بس سروس کے لیے 49 بس شیلٹرز کی تعمیر جاری ہے ، جن میں سے 32 مکمل جبکہ 17 زیرتعمیر ہیں۔ اسی طرح ملتان صدر میں 87 بس شیلٹرز مکمل کیے جاچکے ہیں۔

شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے الیکٹرک بس سروس کے 5 روٹس مقرر کیے گئے ہیں جبکہ سروس کا باقاعدہ آپریشن جلد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے اجلاس کو روٹس اور بس سروس کے آغاز سے متعلق دیگر انتظامات پر بھی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خانیوال میں 9 الیکٹرک بسیں پہلے ہی آپریشنل ہیں اور 3 روٹس پر شہریوں کو سفری سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ وہاڑی میں 10 الیکٹرک بسیں 2 روٹس پر جبکہ لودھراں میں 11 الیکٹرک بسیں 3 روٹس پر سروس فراہم کررہی ہیں۔ اس طرح ڈویژن کے مختلف اضلاع میں الیکٹرک بس سروس کے ذریعے شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ خانیوال میں 24، وہاڑی میں 45 جبکہ لودھراں میں 128 بس شیلٹرز مکمل کیے جاچکے ہیں۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ الیکٹرک بس سروس کے روٹس، بس شیلٹرز اور دیگر بنیادی انتظامات کی تکمیل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ سروس کا آغاز مقررہ وقت پر یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے منصوبے پر جاری کام اور انتظامی امور سے متعلق پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...