کوٹ ادو :ترقیاتی سکیموں پر اجلاس، بروقت تکمیل کی ہدایت
کوٹ ادو :ترقیاتی سکیموں پر اجلاس، بروقت تکمیل کی ہدایت کمشنرکے منصوبوں کے معیار،باقاعدہ نگرانی یقینی بنانے کے احکامات جاری
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیرصدارت ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کوٹ ادو میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، مختلف اسکیموں کی تکمیل اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی صورتحال سے اجلاس کو آگاہ کیا اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان نے متعلقہ افسران کو ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل، کام کے معیار کو یقینی بنانے اور منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments