رکشہ پر آلو پیاز فروخت کرنے والے محنت کش کا موبائل فون چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشہ پر آلو پیاز فروخت کرنے والے محنت کش کا موبائل فون چورلے نکلے ۔
محنت کش عدنان نے تھانہ سرگودھا روڈ پولیس کو درخواست دی کہ وہ رکشے پر آلو پیاز فروخت کرکے محنت مزدوری کرتا ہے ۔ وہ گاہکوں کو سامان تول کر دے رہا تھا کہ اسی دوران رکشے پر رکھا ہوا اس کا موبائل فون ملزم نے چوری کرلیا ۔جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments