سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرنے ، دھمکیاں دینے پر مقدمہ

سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں  کرنے ، دھمکیاں دینے پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرنے اور میسجز وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

سائلہ نے تھانہ پیپلز کالونی میں درخواست دیتے ہوئے موّقف اپنایا کہ نامزد ملزم سائلہ کی بیٹی کے ساتھ ٹک ٹاک اور واٹس ایپ پر بات کرتا تھا ۔ جس نے سائلہ کی بیٹی کو ناجائز تعلق بنانے پر مجبور کرنا شروع کردیا انکار پر میسجز کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں اور ہراساں کرنے لگا ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...