تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
سینئر ٹریفک وارڈن طالب حسین نے تھانہ پیپلز کالونی میں استغاثہ دائر کروایا کہ ڈرائیور جہانگیر خان تیزاب مل چوک سے کوہ نور چوک کی جانب انتہائی تیز رفتاری سے ٹرک چلاتے ہوئے آرہا تھا جس نے اپنی اور دوسرے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments