جمعیت اہلحدیث کا تنظیمی اجلاس، نومبر کانفرنس کی تیاریوں پر غور
قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرناوقت کی اہم ضرورت ہے :عبدالرشید حجازی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع و سٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام تنظیمی اجلاس امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ عبدالکریم کی ہدایت اور ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی کی زیر سرپرستی منعقد ہوا، جس میں مرکزی و صوبائی قائدین، ضلعی و سٹی عہدیداران، ارکان شوریٰ اور جماعتی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلعی اور سٹی امراء و ناظمین نے اپنے اپنے حلقہ جات کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں، جبکہ قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ، دینی و ملی امور، ملکی حالات اور تنظیمی معاملات سمیت مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں نومبر میں مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے بھی عہدیداران کو اعتماد میں لیا گیا اور اسے تاریخی اور کامیاب کانفرنس بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنا، نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تربیت اور معاشرے میں امن، محبت، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشرتی، سیاسی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے سیرت نبوی ﷺ اور اسلامی اصولوں کو اپنانا ضروری ہے ۔مقررین نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام طبقات کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments