شادی کی تقریب میں ہلڑ بازی پر 7افراد کو گرفتار کر لیا

شادی کی تقریب میں ہلڑ بازی پر 7افراد کو گرفتار کر لیا

حسنین مرتضیٰ، محمد وقاص، محمد امجد، گلزار احمد، محمد علی، شہروز اور محمد عدیل پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی کی تقریب میں ہلڑ بازی اور شور شرابا کرنے والے سات افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔تھانہ رضا آباد کے علاقہ میں جاری شادی کی تقریب کے دوران منچلے نوجوان ساؤنڈ سسٹم پر گانے لگا کر شہریوں کے سکون میں خلل ڈال رہے تھے ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت حسنین مرتضیٰ، محمد وقاص، محمد امجد، گلزار احمد، محمد علی، شہروز اور محمد عدیل کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...