محنت کشوں کیلئے 50 روپے میں سستا کھانا ،منصوبے کا افتتاح
جڑانوالہ(نمائندہ دنیا )شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ جڑانوالہ کے زیر اہتمام غلہ منڈی جڑانوالہ میں ‘‘سستا کھانا سب کیلئے ’’ پروجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا۔
منصوبے کے تحت محنت کشوں کو صرف 50 روپے میں معیاری کھانا فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ محنت کش طبقے کیلئے سستے اور معیاری کھانے کی فراہمی ایک فلاحی اقدام ہے ، جس سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کو سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے اس کاوش کو محنت کشوں کیلئے آسانی اور سہولت فراہم کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ محمد احسن تارڑ ، کاشف الطاف بٹ، رانا وقار عظیم ، سید محمد عبداللہ شاہ بخاری جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سٹی، حاجی امجد عطاری ، میاں وقاص خالد ، رانا رئیس احمد، ظہیر سبحان، حاجی اکبر گل پاک لینڈ کارپوریشن، سکندر حیات ذکی ، ملک عبدالحفیظ ، مرزا عبدالحفیظ انجم ، حافظ احمد حمید اللہ ، حافظ سجاد مدنی امیر تحریک تحفظ ختم نبوت جڑانوالہ، ملک نعیم وفا صدر پریس کلب جڑانوالہ سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments