ٹھیکرایولا:دھاندرہ میں آلودہ پانی سے گیسٹرو پھیلنے کا خدشہ

ٹھیکرایولا:دھاندرہ میں آلودہ پانی سے گیسٹرو پھیلنے کا خدشہ

بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہونے لگی

ٹھیکرایولا(نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی چک نمبر 66 ج ب دھاندرہ کے علاقوں میں مبینہ طور پر ناقص اور آلودہ زمینی پانی کے استعمال کے باعث گیسٹرو اور دیگر پیٹ کے امراض پھیلنے لگے ، بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہونے لگی جبکہ مقامی کلینکس پر مریضوں کا رش بڑھ گیا۔ صورتحال کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 80 ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل میونسپل کمیٹی دھاندرہ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہری مبینہ طور پر ناقص زمینی پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں پیٹ کے امراض، اسہال اور گیسٹرو کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پانی کی فراہمی کیلئے بچھائی گئی 30 سال سے زائد پرانی اور بوسیدہ واٹر سپلائی لائنیں جگہ جگہ سے خراب ہوچکی ہیں، جس کے باعث مبینہ طور پر سیوریج اور گندے پانی کے پینے کے پانی میں شامل ہونے کا خدشہ ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد مقامات پر واٹر سپلائی لائنوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور گھروں تک پہنچنے والا پانی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور میونسپل کمیٹی کے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دھاندرہ میں پینے کے پانی کے نمونے فوری طور پر حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوائے جائیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...