فیصل آباد کالج آف لا کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی کا انعقاد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد کالج آف لا کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کے بابرکت سلسلہ میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت کالج کے ڈائریکٹر میاں عامر یوسف نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد کالج کے طلباء علی عباس، مبین شوکت، اذان حیات، محمد ابراہیم، محمد برکت، محمد رویل اور معروف نعت خواں صدارتی ایوارڈ یافتہ قاسم حسان نے عقیدت و محبت کے ساتھ نعت رسول مقبول ﷺ پیش کر کے محفل کو معطر کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر نعمان یوسف تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments