ہیلتھ کیئر کمیشن کیایکشن بے اثر، متعدد مراکز سیل،دوبارہ کھلنے لگے

ہیلتھ کیئر کمیشن کیایکشن بے اثر، متعدد مراکز سیل،دوبارہ کھلنے لگے

شہریوں کی قیمتی جانیں مبینہ طور پر غیر تربیت یافتہ افراد کے رحم و کرم پر ہیں

پینسرہ (نمائندہ دنیا) جھنگ روڈ کے اطراف سدھار، دھاندرہ، پینسرہ، ایئرپورٹ چوک اور ملحقہ علاقوں میں پنجاب حکومت اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے عطائیت کے خاتمے کے دعووں کے باوجود مبینہ عطائیوں کا کاروبار ختم نہ ہو سکا۔ مختلف علاقوں میں درجنوں مبینہ اتائی کلینک اور ہسپتالوں کی آڑ میں علاج معالجے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، جہاں شہریوں کی قیمتی جانیں مبینہ طور پر غیر تربیت یافتہ افراد کے رحم و کرم پر ہیں۔مقامی شہریوں کے مطابق سدھار، دھاندرہ، پینسرہ، ایئرپورٹ چوک اور گردونواح میں متعدد ایسے مراکز موجود ہیں جہاں مبینہ طور پر مناسب طبی اہلیت نہ رکھنے والے افراد مریضوں کا علاج، انجیکشن اور دیگر طبی امور انجام دے رہے ہیں۔ چند روز قبل پینسرہ کے ایک نجی ہسپتال میں دورانِ ڈلیوری خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ورثا کی جانب سے متعلقہ اداروں کو درخواستیں دینے کے ساتھ احتجاج بھی کیا گیا، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ عطائیت کے خلاف مؤثر اور مستقل کارروائی تاحال دکھائی نہیں دے رہی۔شہریوں کے مطابق متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائی کی اطلاع ملتے ہی مبینہ عطائی ایک دوسرے کو مختلف سوشل میڈیا گروپس کے ذریعے آگاہ کر دیتے ہیں، جس کے باعث ٹیموں کی آمد سے قبل کئی مراکز بند کرکے عملہ غائب ہو جاتا ہے ۔ کارروائی ختم ہونے کے بعد بعض مراکز دوبارہ کھول لیے جاتے ہیں اور مبینہ طور پر عطائیت کا سلسلہ پھر شروع کر دیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...