میونسپل کمیٹی سدھار مسائلستان ،ڈھائی لاکھ لوگ سہولیات سے محروم

میونسپل کمیٹی سدھار مسائلستان ،ڈھائی لاکھ لوگ سہولیات سے محروم

نکاسی آب، ٹوٹی سڑکیں، صفائی کے مسائل سنگین، آلودگی نے مشکلات بڑھا دیں

پینسرہ (نمائندہ دنیا )نئی حلقہ بندیوں کے تحت یونین کونسل سے میونسپل کمیٹی کا درجہ حاصل کرنے والی میونسپل کمیٹی سدھار اور دھاندرہ بنیادی شہری سہولیات کے فقدان کے باعث مسائلستان بن گئے ۔ جھنگ روڈ پر واقع دونوں قصبوں کے ووٹرز کی تعداد سوا لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ مجموعی آبادی تقریباً ڈھائی لاکھ تک پہنچ گئی ہے ، تاہم بڑھتی آبادی کے تناسب سے شہری سہولیات کی فراہمی نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔دنیا کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق علاقے میں نکاسی آب کا مسئلہ گزشتہ تقریباً ایک دہائی سے موجود ہے ، تاہم متعدد منتخب نمائندوں کے ادوار گزرنے کے باوجود اس کا مستقل حل نہ نکالا جا سکا۔ بارش کے دوران گلیاں، بازار اور اہم شاہراہیں جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں جبکہ کئی علاقوں میں سیوریج کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا رہنا معمول بن چکا ہے ۔میونسپل کمیٹی کے دونوں قصبوں کی بیشتر گلیاں، محلے اور مین بازار بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ دونوں قصبوں کو آپس میں ملانے والی رابطہ سڑکیں جگہ جگہ سے خستہ حال ہو کر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، جس کے باعث شہریوں، طلبہ، بزرگوں اور مریضوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ صفائی ستھرائی کی صورتحال بھی غیر تسلی بخش ہے اور مختلف مقامات پر کوڑے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔علاقے کا ماحولیاتی مسئلہ بھی سنگین صورت اختیار کر چکا ہے ۔ دونوں قصبوں کے گردونواح میں قائم چھوٹے صنعتی یونٹس، فیکٹریوں اور بویلرز سے مبینہ طور پر خارج ہونے والا دھواں فضا کو آلودہ کر رہا ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...