چنیوٹ:تفتیشی افسروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپ

چنیوٹ:تفتیشی افسروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپ

پولیس افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے : ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ پولیس افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے کیلئے ڈی پی او آفس چنیوٹ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان ملک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر علی احتشام اور ضلع بھر کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ کے دوران مختلف جرائم کے مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر علی احتشام نے تفتیشی امور میں نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے معیار تفتیش بہتر بنانے کے حوالے سے افسران کو آگاہی دی۔ اس موقع پر شہادتوں کو پیشہ ورانہ انداز میں محفوظ کرنے اور عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنے کے طریقہ کار پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پولیس افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔ ٹھوس شواہد اور معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...