جڑانوالہ:ممبران امن کمیٹی کی اسسٹنٹ کمشنر رنگ زیب گورایہ کی خدمات کو خراج تحسین
جڑانوالہ(نمائندہ دنیا )ممبران امن کمیٹی جڑانوالہ نے اسسٹنٹ کمشنر رنگ زیب گورایہ کی جڑانوالہ میں تعیناتی کے دوران انجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں نفیس،
خوش اخلاق، ملنسار اور زندہ دل شخصیت قرار دیا ہے ۔ممبران امن کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ رنگ زیب گورایہ نے دوران تعیناتی اپنی انتظامی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کے ساتھ مذہبی جماعتوں، علمائے کرام، دینی و سماجی حلقوں اور شہریوں کے ساتھ ہمیشہ خندہ پیشانی، محبت، خلوص اور مثبت رویے کا مظاہرہ کیا۔اہلسنت مسلک سے پیر فضل رسول حیدر رضوی، حاجی نصراللہ، امیر جماعت اہلسنت مفتی محمد اصغر نوری، دیوبند مسلک سے میاں وسیم طارق، شیخ محمد ابوبکر، اہلحدیث مسلک سے علامہ سکندر حیات ذکی، حاجی حبیب اللہ عطار، میاں وقاص خالد، اہل تشیع مسلک سے سید تطہیر حسین شاہ، تصدیق حسین نقوی جبکہ دیگر ممبران ملک عبدالخائق اور ملک نعیم وفا نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر رنگ زیب گورایہ نے جڑانوالہ میں قیام کے دوران مذہبی ہم آہنگی، باہمی رواداری اور امن و امان کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments