تحصیلدار اور ریڈر پر مبینہ کرپشن کے الزامات، بار کی ہڑتال

تحصیلدار اور ریڈر پر مبینہ کرپشن کے الزامات، بار کی ہڑتال

ریڈر آصف پر کرپشن، رشوت خوری کے الزامات ،سائلین کو مشکلات

احمد پور سیال (نمائندہ دنیا )احمدپورسیال بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے مبینہ طور پر رجسٹری برانچ میں جاری کرپشن اور مبینہ اضافی وصولیوں کے خلاف ہڑتال کردی، جس کے باعث کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔وکلاء کی جانب سے جاری ہڑتال نوٹس میں تحصیلدار احمدپورسیال محمد اقبال منڈ اور ان کے ریڈر آصف پر مبینہ طور پر کرپشن، رشوت خوری اور عوام کے ساتھ زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رجسٹری کے معاملات میں عوام سے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر ایک سے دو فیصد اضافی رقم وصول کیے جانے کی شکایات عام ہیں، جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔بار ایسوسی ایشن احمدپورسیال کے وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ کرپشن میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف اینٹی کرپشن، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کریں۔دوسری جانب تحصیلدار احمدپورسیال محمد اقبال منڈ نے اپنے مؤقف میں وکلاء کی جانب سے عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...