احمدپورسیال بار کی ہڑتال، تحصیلدار اور ریڈر پر الزامات
رجسٹری برانچ میں فی رجسٹری ایک سے 2فیصد زائد رقم وصول کیے جانے کی شکایات
گڑھ مہاراجہ(نمائندہ دنیا )احمدپورسیال بار کے وکلاء نے مبینہ طور پر رجسٹری برانچ میں جاری کرپشن کے خلاف ہڑتال کردی، ہڑتال کے باعث کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہڑتال نوٹس میں تحصیلدار احمدپورسیال محمد اقبال منڈ اور ان کے ریڈر آصف پر مبینہ طور پر کرپشن، رشوت خوری اور عوام کے ساتھ زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔وکلاء کے مطابق رجسٹری برانچ میں مبینہ طور پر فی رجسٹری ایک سے دو فیصد زائد رقم وصول کیے جانے کی شکایات عام ہیں، جو ان کے بقول غیر قانونی عمل ہے ۔ وکلاء نے الزام عائد کیا کہ مبینہ اضافی وصولیوں کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں ریلیف نہیں مل رہا۔بار ایسوسی ایشن احمدپورسیال کے وکلاء نے مبینہ کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف اینٹی کرپشن، نیب اور دیگر متعلقہ سکیورٹی اداروں کے حکام سے تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب تحصیلدار احمدپورسیال محمد اقبال منڈ نے اپنے مؤقف میں وکلاء کی جانب سے عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments