ڈی پی ایس کے طلبہ میں صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی مہم

ڈی پی ایس کے طلبہ میں صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی مہم

ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی کا ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے صفائی ستھرائی اور صاف ستھرے ماحول کے فروغ کے لیے آگاہی مہم جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کا دورہ کیا اور طلبہ کو صفائی کی اہمیت، کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ماحول کو صاف رکھنے کے حوالے سے آگاہی دی۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا ماحول صحت مند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے ، جبکہ صفائی صرف سرکاری اداروں کی نہیں بلکہ ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ آج کے بچے ہی مستقبل کے ذمہ دار شہری ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ صفائی کو اپنی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنائیں، کچرا سڑکوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے سے گریز کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں عملی کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...