ریونیو کے زیرِ التوا کیسز مقررہ مدت میں نمٹانے کی ہدایت

ریونیو کے زیرِ التوا کیسز مقررہ مدت میں نمٹانے کی ہدایت

لاگ اِن ایشوز، ونڈا جات، کھیوٹ میوٹیشن، ای آبیانہ کے معاملات پر غور

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیرِ صدارت ریونیو امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف ریونیو معاملات اور زیرِ التواء کیسز پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں لاگ اِن ایشوز، ونڈا جات، کھیوٹ میوٹیشن، ای آبیانہ، جی پی سی امور سمیت دیگر اہم ریونیو معاملات پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام زیرِ التواء ریونیو معاملات کو مقررہ مدت کے اندر نمٹایا جائے اور شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو ریونیو معاملات کے سلسلے میں غیر ضروری تاخیر یا مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور ریونیو دفاتر میں شفاف، میرٹ پر مبنی اور بروقت سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔محمد نعمان صدیق نے کہا کہ بدعنوانی، غفلت یا عوامی شکایات کا باعث بننے والے اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو فیلڈ میں مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ یا ضلعی انتظامیہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ ریونیو امور کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری اور مؤثر حل پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...