ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کا ایف آئی سی کو 12 لاکھ کی ادویات عطیہ

ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کا ایف آئی سی کو 12 لاکھ کی ادویات عطیہ

ادویات ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کو فراہم کی جائیں گی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (ایف آئی سی) کو ہارٹ سیور فاؤنڈیشن نے مخیر حضرات کے تعاون سے 12لاکھ روپے مالیت کی ادویات عطیہ کر دی ہیں۔ ادویات کی فراہمی کے موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ عالم، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایف آئی سی ڈاکٹر ندیم اختر، جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن محمد کاشف فاروق، صدر فاؤنڈیشن محمد شیخ اشرف، میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین، منیجر ہارٹ سیور عاصمہ مزمل اور دیگر موجود تھے ۔ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے ادویات اور دیگر طبی آلات ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ادویات ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کو فراہم کی جائیں گی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ندیم اختر نے ہارٹ سیور فاؤنڈیشن اور مخیر حضرات کی جانب سے تعاون کو سراہتے ہوئے فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...