گوجرہ میں فائرنگ، 26 سالہ نوجوان شدید زخمی، ملزم فرار
گوجرہ (نمائندہ دنیا )مخالفین کی فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 275 ج ب سوہل کا رہائشی محمد سفیان اپنے ننھیال چک نمبر 155 گ ب چاہلاں آیا ہوا تھا اور موٹر سائیکل پر واپس جا رہا تھا کہ مونگی روڈ پر چک نمبر 370 ج ب کے قریب مبینہ طور پر چک نمبر 155 گ ب چاہلاں کے رہائشی تنویر، شکور وغیرہ نے اسے روک لیا۔ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے محمد سفیان کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس گوجرہ بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments