غیر معیاری سلنڈر‘ڈرائیور گرفتار کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا خطرناک اور غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیواحادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments