یوم تحفظ ختم نبوت عقیدے کے تحفظ کا دن : علامہ عبدالرشید
ہمارے اسلاف نے دیگر علما سے مل کر تحریری و تقریری میدان میں ر جدوجہد کی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے تحفظ ختم نبوت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان، عقیدے اور دینی شناخت کے تحفظ کی تجدید کا دن ہے ۔ 7 ستمبر 1974ء ہماری تاریخ کا ایک سنہری دن ہے ، جب قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا تاریخی فیصلہ کیا۔علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا کہ اس وقت کے قومی اسمبلی کے ارکان اور وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے حوالے سے تاریخی کردار ادا کیا، جسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہمارے اسلاف نے دیگر مکاتب فکر کے علما کے ساتھ مل کر تحریری و تقریری میدان میں بھرپور جدوجہد کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments