نجی یونیورسٹی میں جھگڑا کر نیوالے طلبا کیخلاف مقدمہ درج
یونیورسٹی کی حدود میں دو طلبہ گروپ آپس میں الجھ پڑے ، خوف و ہراس پھیل گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نجی یونیورسٹی میں جھگڑا کرنے والے طالب علم مقدمے کی لپیٹ میں آگئے ۔تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کینال روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفیسر نے مؤقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی کی حدود میں دو طلبہ گروپ آپس میں الجھ پڑے اور دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جس سے یونیورسٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments