بجلی بل کے تنازع پر چچا کو قتل کر نیوالا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار
تلخ کلامی کے دوران ملزم احمد نے مبینہ طور پر منور اور عبداللہ کے کہنے پر فائرنگ کی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) بجلی کے بل کی ادائیگی کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنے چچا کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کرنے والے مرکزی ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں بجلی کی مشترکہ تار ملزمان کے ڈیرے سے گزر کر دیگر ڈیرے داروں تک پہنچتی تھی۔ ملزم احمد بجلی استعمال کرتا تھا تاہم بل کی ادائیگی نہیں کرتا تھا۔ بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کے معاملے پر ہونے والی تلخ کلامی کے دوران ملزم احمد نے مبینہ طور پر منور اور عبداللہ کے کہنے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اس کا چچا خالد محمود جاں بحق جبکہ احسان شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان احمد، منور اور عبداللہ کو گرفتار کر لیا، جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments