رشوت لینے پر اے ایس آئی رینک میں تنزلی ،ملازمت سے برخاست

رشوت لینے پر اے ایس آئی رینک میں تنزلی ،ملازمت سے برخاست

ایس پی اقبال ڈویژن کی اے ایس آئی ناصر کے حوالے سے احکامات پر عمل کی ہدایت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کے حکم پر محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے۔ ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد نے تھانہ فیکٹری ایریا میں تعینات اے ایس آئی ناصر کو کرپشن، فرائض میں غفلت اور ناقص تفتیش کے الزامات میں محکمانہ انکوائری کے دوران قصوروار ثابت ہونے پر رینک میں تنزلی کرتے ہوئے ملازمت سے برخاست کر دیا۔ ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد نے اس حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے فوری عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔ سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ فرائض میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...