الحاج مہر عبدالحق مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے 13 ستمبر کو محفل میلاد
چک جھمرہ (نامہ نگار )میاں قمر الحق اور میاں انوار الحق کی جانب سے الحاج مہر عبدالحق مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے انکی رہائش گاہ پر 13 ستمبر بروز اتوار دوپہر 12 بجے محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا جائیگا۔
محلہ شریف پورہ، بازار نمبر 2، گلی نمبر 3، اعوان چوک میں منعقد ہونے والی محفل میں پیر محمد افضال حسین نقشبندی خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔محفل کی نقابت حافظ محمد اعجاز نقشبندی معصومی کرینگے ، جبکہ حمزہ قادری، محمد خوشنود نقشبندی اور میاں طارق محمود روفی دف کے ہمراہ بارگاہ رسالتؐ میں نعت خوانی کی سعادت حاصل کرینگے ۔ محفل میں درود شریف کا ورد اور دعائے خیر پیر غلام مصطفیٰ کروائیں گے ، جبکہ اختتام پر ختم شریف پڑھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments