خاتون کے گھر گھس کر تشدد ،نقدی اور سامان چوری
ملزمان نے اسلم کے گھر دھاوا بو لا ،دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اسلم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود اس کی بیٹی کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیا اور ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments