قریبی تعلقات میں امانت حاصل کیا گیا ٹریکٹر خوردبرد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت حاصل کیا گیا ٹریکٹر خوردبرد کر لیا گیا۔
تھانہ روڈالہ روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اللہ دتہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے اس سے قریبی تعلقات کی بناء پر لاکھوں روپے مالیت کا ٹریکٹر بطور امانت حاصل کیا۔ جو مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے ملزمان کی جانب سے خورد برد کرلیا گیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments