ریونیو امور میں بہتری، زیر التوا معاملات پر نمٹانے کی ہدایت

ریونیو امور میں بہتری، زیر التوا معاملات پر نمٹانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کو جاری اقدامات اور مختلف ریونیو معاملات پر بریفنگ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ریونیو امور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمر علی، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلع بھر کے ریونیو افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ مال سے متعلق مختلف امور، ریونیو معاملات پر پیش رفت اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمر علی نے ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کو جاری اقدامات اور مختلف ریونیو معاملات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ریونیو امور کو مزید بہتر بنانے ، عوامی مسائل کے بروقت حل اور سرکاری معاملات کو شفاف انداز میں قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹانے پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو ریونیو سے متعلق سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور زیر التوا معاملات ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری امور میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی مکمل پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...