ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

 ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے  تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تمام منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں گے ۔

اس سلسلے میں کوالٹی ایشورینس ٹیم کے رکن میجر شہزاد نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کی سائٹس کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹرٹیکنیکل واسا حیات رندھاوا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کوالٹی ایشورینس ٹیم نے نگہبانپورہ اور سمن آباد میں جاری ترقیاتی سکیموں کا دورہ کیا اور وہاں بچھائے جانے والے پائپوں کے معیار کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر ٹیکنیکل حیات رندھاوا نے ٹیم کو دونوں ترقیاتی سکیموں کی پیشرفت اور دیگر امور کے حوالے سے ریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...