پٹرولیم مصنوعات کی گرانی سے مہنگائی، اشیا کی قیمتیں آسمان پر

پٹرولیم مصنوعات کی گرانی سے مہنگائی، اشیا کی قیمتیں آسمان پر

پرائس کنٹرول کے نظام کی کاغذی کارروائیاں ،حکام سے بلا امتیاز کارروائی کا مطالبہ

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اٹھارہ ہزاری میں مہنگائی کا نیا طوفان، اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام شہری کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں جبکہ بجلی کے بھاری بلوں نے بھی گھریلو بجٹ تباہ کرکے رکھ دیا۔ شہریوں نے پرائس کنٹرول کے نظام کو کاغذی کارروائی تک محدود قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کے براہ راست اثرات روزمرہ زندگی پر پڑ رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں اضافے کے باعث آٹا، گھی، دالیں، چاول، چینی، سبزیاں اور پھل سمیت بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جس سے عام آدمی کے لیے گھر کا کچن چلانا مشکل ہوگیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ راشن اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں جبکہ آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...