ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے نو جوانوں کی تربیتی ورکشاپ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محفوظ پنجاب پروگرام کے تحت شہریوں خصوصاً نوجوانوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے عملی تربیت فراہم کرنے کے سلسلہ میں سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی دی نیشنل سکول سسٹم بوائز، القائم سینٹر میں سول ڈیفنس کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،
ورکشاپ میں سول ڈیفنس ریزیلینس کور کے تحت انرول کیے گئے طلبہ کو ابتدائی طبی امداد، زندگی بچانے کے بنیادی طریقہ کار، ہنگامی انخلا اور آگ بجھانے کے حوالے سے عملی تربیت اور مشقیں کروائی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments