ماموں کانجن ریلوے سٹیشن ویران معطل ٹرینیں تاحال بحال نہ ہو سکیں

ماموں کانجن ریلوے سٹیشن ویران  معطل ٹرینیں تاحال بحال نہ ہو سکیں

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) شورکوٹ، لاہور سیکشن پر بند کی گئی مسافر ٹرینیں تاحال بحال نہ ہوسکیں،

جس کے باعث ماموں کانجن ریلوے اسٹیشن ویران ہوگیا اور شہری سستی سفری سہولت سے محروم ہو گئے ۔ ٹرینوں کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں دیگر شہروں تک سفر کے لیے مہنگے کرایوں پر ویگنوں اور بسوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ۔ماموں کانجن ریلوے اسٹیشن سے گزرنے والی مسافر ٹرینوں کی سروس معطل ہونے کے باعث ماموں کانجن، شورکوٹ، کمالیہ، جڑانوالہ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، لاہور اور گردونواح کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...