سمندری :ٹریفک جام ، تجاوزات نے مشکلات بڑھا دیں
رش کے اوقات میں صورتحال مزید سنگین ہوجاتی ،پیدل چلنا بھی محال
سمندری (نمائندہ دنیا)شہر کے متعدد بازاروں، چوکوں اور چوراہوں کی طرح ڈاک خانہ چوک میں بھی ٹریفک جام روزمرہ کا معمول بن گیا۔ چوک اور ملحقہ گزرگاہوں پر تجاوزات، ریڑھیوں اور ٹھیلہ فروشوں کے قبضے کے باعث پیدل چلنے والوں کے لیے راستہ تنگ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت بھی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔شہری حلقوں کے مطابق ڈاک خانہ چوک سے ملحقہ گزرگاہ پر طالبات کے تین تعلیمی اداروں سمیت چار تعلیمی ادارے قائم ہیں جہاں روزانہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد آمدورفت کرتی ہے ، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی بازاروں میں خریداری کے لیے یہی راستہ استعمال کرتی ہے ۔ تاہم اکثر اوقات تجاوزات اور بے ہنگم ٹریفک کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔رش کے اوقات میں صورتحال مزید سنگین ہوجاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments