دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کی 2پی ایچ ڈی سکالرز کے تحقیقی مقالہ جات کا کامیاب دفاع
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے شعبہ تعلیم کی دو پی ایچ ڈی اسکالرز محترمہ مصباح رحمان اور شازیہ تبسم نے اپنے تحقیقی مقالہ جات کا کامیابی سے دفاع کرلیا،
جسے شعبہ تعلیم کے علمی و تحقیقی سفر میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔ شازیہ تبسم کے تحقیقی مقالے کا زبانی امتحان (وائیوا وائس) پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید، منہاج یونیورسٹی لاہور اور پروفیسر ڈاکٹر رفعت النساء، یونیورسٹی آف سرگودھا نے لیا۔ معزز ممتحنین نے تحقیقی کام کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انہیں کامیاب قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments