بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس محبت رسول کو زندگی بنانے پر زور
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیر عبدالقدیر اعوان، شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ نبوت و رسالت کی عظیم الشان عمارت میں حضور اکرم ﷺ کی بعثت مبارکہ اس آخری اینٹ کی مانند ہے جس نے اس عمارت کی تکمیل فرمائی اور ختم نبوت پر مہر ثبت فرمائی،
اب قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا۔مرکز دارالعرفان منارہ میں منعقدہ بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس سے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کی تاریخ کے حوالے سے اکثریت 9 ربیع الاول پر متفق ہے ، جبکہ 12 ربیع الاول کو آپ ﷺ کے وصال مبارک پر سب کا اتفاق ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments