حکومت کی اولین ترجیح عوامی مشکلات میں کمی ہونی چاہیے :فقیرحسین ڈوگر

 حکومت کی اولین ترجیح عوامی مشکلات  میں کمی ہونی چاہیے :فقیرحسین ڈوگر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے چھوٹے طبقے کے لیے پٹرول کی قیمتوں میں2اور3ہزارروپے کے ریلیف کواحساس قراردیا تاہم روزمرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی کی اپیل کی ہے ۔

ان کا کہا تھامیاں نوازشریف نے مہنگائی اور بالخصوص غریب عوام کی مشکلات پر تشویش کااظہارکیاجس پر وزیراعظم میاں شہباز شریف نے موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کے لئے 2 اور 3ہزارروپے کاماہانہ ریلیف فراہم کرنے کافیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی درست سوچ ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح عوامی مشکلات میں کمی ہونی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...